چارسدہ، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 4 ملزمان گرفتار

July 03, 2024

فائل فوٹو

چارسدہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والے 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا آفس چارسدہ کے حکام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں 2 پاکستانی اور 2 افغان شہری شامل ہیں۔

افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گئے تھے جبکہ کرم کے رہائشی 2 ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔