فحش اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ کی سزا 18 ستمبر تک ملتوی

July 03, 2024

فائل فوٹو

فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئی تاریخ دینے کا مطلب ہے کہ جسٹس جوآن مرچن 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن صدارتی امیدوار کی سزا سے متعلق کوئی فیصلہ کر سکتا ہے۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 11 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ان کے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کے لیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کو رقم دی گئی تھی۔