سونیا حسین کے سابق شوہر کے یہاں بیٹی کی پیدائش، نام اور تصویر بھی جاری

July 03, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ سونیا حُسین کے سابق شوہر اور فٹنس ٹرینر واصف محمد بیٹی کے والد بن گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس فٹنس ٹرینر واصف محمد نے اداکارہ و ماڈل منتشاء کیانی سے دوسری شادی کر لی تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل منتشاء کیانی اور واصف محمد نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور ننھی پری کا نام اور تصویر بھی شیئر کر دی۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ ایک ستارہ آسمان سے ہماری بانہوں میں اترا ہے، الحمدللہ۔ اللہ کی رحمت سے ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام ’عنایہ واصف‘ رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔