• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین کے سابق شوہر نے دوسری شادی کرلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ سونیا حُسین کے سابق شوہر اور فٹنس ٹرینر نے اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ منتشا کیانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کا اعلان کیا۔

منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی جو رشتہ ازدواج میں تبدیل ہوگئی ہے۔


اداکارہ اور فٹنس ٹرینر کو شادی کے موقع پر شوبز فنکاروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید