وکلاء تنظیموں کا جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدگی کا خیر مقدم

July 03, 2024

وکلاء تنظیموں نے جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے۔

سیکریٹری پاکستان بار کونسل ریاضت علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے کل فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جسٹس عالیہ نیلم جسٹس شفیع صدیقی کی متفقہ نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پنجاب بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے پر مبارک باد دیتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے پر جسٹس عالیہ نیلم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔