اسلام آباد : ناکے پر مامور پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، حکام کا نوٹس

July 03, 2024

فوٹو اسکرین گریپ

اسلام آباد میں نائنتھ ایونیو ناکہ پر مامور پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے اور گتھم گتھا ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انڈسٹریل ایریا نے فوری طور پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو معطل کردیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے، انکوائری میں جو قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔