چیمپیئنز آف لیجنڈ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا

July 04, 2024

چیمپیئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 189 رن بنائے۔

آسٹریلیاچیمپیئنز کی جانب سے فنچ 68، بین ڈنک 27 اور فرگوسن 26 رنز بناسکے۔

پاکستانچیمپیئنز نے 190 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں حاصل کیا، یونس خان 63، شعیب ملک 23 اور صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے۔ یونس خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایونٹ کے میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں.