نصر اللّٰہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری، اساتذہ کا ملازمت کی مستقلی کیلئے مظاہرہ

July 04, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقتول صحافی نصر اللہ گڈانی کے اہل خانہ نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئےاور اساتذہ نے ملازمت کی مستقلی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا بعد ازاں مظاہرین ریلی کی شکل میں سندھ اسمبلی کی بلڈنگ کے باہر جمع ہوگئے ،مظاہرین کو سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لئے پولیس نےسڑک پر بیرئیرز لگاکرروڈ کو بلاک کیا جس کے باعث فوارہ چوک ،زینب مارکیٹ،ڈاکٹرضیاء الدین روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،بعد ازاں پولیس نے راستوں کو کھول دیا او رمظاہرین کو سندھ اسمبلی کی طرف آنے دیا ،مظاہرین نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جہاں پر صوبائی وزیر سعید غنی نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے ،مذاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔