سندھ کریکشن سروسز کا نفاذ بہت بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ

July 04, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کریکشن سروسز کا نفاذ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، جس سے سندھ اسمبلی ایشیا میں جیلوں میں اہم اصلاحات لانے والی پہلی قانون ساز اسمبلی قرار پائی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں سندھ پراسیکیوشن روڈ میپ 2030-2025 کے اجراء کے موقع پر تقریب میں کیا،پروگرام کا اہتمام سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروسز ڈپارٹمنٹ نے یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگ اینڈ کرائم (UNODC) کے تعاون سے کیا تھا جس میں وکلاء، سول سوسائٹی کےممبران، صوبائی سیکرٹریز اور سفارت کاروں نے شرکت کی،اس موقع پر وزیر زراعت اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سردار محمد بخش مہر، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، ڈاکٹر جیرمی مسلن اور یو این او ڈی سی کے مسٹر ضیاء ہاشمی، پی جی ڈاکٹر فیاض شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا