ایس بی سی اے، گلشن مزدور میں تین منزلہ مخدوش عمارت مکینوں سے خالی کرالی گئی

July 04, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے ڈسٹرکٹ کیماڑی گلشن مزدور میں تین منزلہ مخدوش عمارت کو حادثے سے قبل مکینوں سے خالی کروالیا جبکہ عمارت کو منہدم کرنے کے سلسلے کارروائی جاری ہے، ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی رپورٹ کے مطابق عمارت گراؤنڈپلس تین منزلہ غیرقانونی تعمیرات کی حامل اور 13سال پہلے تعمیرکی گئی تھی، عمارت کاتعمیراتی معیار انتہائی ناقص تھا۔