علماء و مشائخ عشرہ محرم میں عوام کو یکجہتی کی تعلیمات فراہم کریں، شرکاء کانفرنس

July 04, 2024

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 53ویں حسینہ کانفرنس کی اختتامی نشست کی صدارت چیئر مین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت اما م حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ نعیم اکرم قریشی نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں تمام علماء و مشائخ عوام کو یکجہتی کی تعلیمات فراہم کریں۔ علامہ ڈاکٹر حسین احمد،محترمہ زیب النساء چوہدری، سجاد حسین قادری، محمد رفیق مغل، سید رضا کاظمی، اخلاق زیدی نے بھی خطاب کیا۔