شہید چوہدری اسلم کی فیملی کی سیکیورٹی پر تعینات زخمی اہلکار کا بیان سامنے آ گیا

July 04, 2024

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کارساز کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار شہزاد نے دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اسے کار ساز کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور اس کے نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

زخمی اہلکار شہید ایس پی چوہدری اسلم کی فیملی کی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔

پولیس اہلکار شہزاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے باہر دوائی لینے کے لیے نکلا تھا کہ ملزمان کے حملے کا نشانہ بن گیا۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔