• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی کےشہید ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا بھائی شریف اللہ کو بغدادی پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم کراچی شہر میں 2 مختلف گروہوں کو آپریٹ کر رہا تھا،ملزم کا گروہ بینک ڈکیتیوں، کیش وین, نجی کمپنیوں کے منیجرز/ملازمان اور تاجروں کو لوٹتے ہیں،ملزم 10 رکنی گروہ کا سرغنہ ہے،گرفتار ملزم کاسگا بھائی نعیم اللہ کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور تحریک طالبان پاکستان کا خودکش بمبار تھا, ملزم کے بھائی دہشت گرد نعیم اللہ نے چوہدری اسلم کو خودکش حملے میں شہید کیا تھا, دوران تفتیش انکشاف کیا ہےکہ.ملزم نے ساتھیوں سمیت 2020 میں FB ایریا کے علاقے میں نجی بینک کی کیش وین لوٹتے ہوئے 2 سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا، 2023 میں نجی دفتر کے ملازم سے 50 لاکھ روپے چھینے تھے2019 میں ناظم آباد کے علاقے میں نجی بینک میں 34 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے، 2023 میں آرام باغ کے علاقے میں نجی بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری سے 24 لاکھ روپے چھینے تھے، پاپوش نگر کے علاقے میں نجی بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری سے 15 لاکھ روپے چھینے تھے اور شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا، 2023 میں نیٹی جیٹی پل پر تاجر سے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور تاجر ہمراہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے، 2023 میں ویسٹ ہارف روڈ پر ٹرانسپورٹر سے 11 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور فرار ہوگئے تھے2023 میں ویسٹ ہارف روڈ پر نجی کمپنی کے منیجر کو بینک سے رقم لیکر نکلنے کے بعد 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور فرار ہوگئے تھے، شیرشاہ کے علاقے میں نجی کمپنی کے ملازم کو بینک سے رقم لیکر نکلنے کے بعد 5 لاکھ روپے چھین لئے تھے اور فرار ہوگئے تھے، سائٹ B کے علاقے میں نجی کمپنی کے ملازم سے ڈھائی لاکھ روپے چھینے تھے.گرفتار ملزم گروہ قتل/ اقدام قتل ڈکیتی پولیس پر حملوں سمیت دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے,ملزم کا تعلق خان باچا گروہ سے بھی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید