جولائی 2024ء سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے

July 04, 2024

فائل فوٹو

ملک بھر میں جولائی2024ء سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے نئے ٹیرف زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پر تھوڑا سا اثر ڈالیں گے، بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافے کیلئے حکومت 440 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 1 کروڑ 68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلو صارفین کے لیے اضافہ 2 فیصد سے کم ہوگا، نسبتاً امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے، جنوری 2025ء تک تمام صارفین کیلئے بجلی جون 2024ء کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد سستی ہونے کی توقع ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈ چارجز کا اجرا ضروری تھا، ملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبہ سے 150 ارب کا بوجھ کم کردیا گیا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔