• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی ایک اور شرط پر عمل درآمد، وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پرعمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعےسمری کی منظوری لے لی گئی-

نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اوسط پانچ روپے بہتر پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا.

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کےلیےنیپرا کو بھجوایاجائے گا-

نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا- 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگ.

 نیپرا کےفیصلے کےمطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریبا 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا-

ذرائع کے مطابق نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافےکافیصلہ مالی سال2024.25 کےلیےدیا تھا اوراضافے کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنے کی منظوری دی تھی-

نیپرا نے مالی سال 2024.25 کے لیےبجلی کااوسط بنیادی ٹیرف موجودہ 29 روپے 78 پیسےسے بڑھ کر35روپے 50 پیسے فی یونٹ منظورکررکھا ہے-

اہم خبریں سے مزید