پنجاب میں قائم تمام الیکشن ٹریبونلز معطل

July 04, 2024

—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہورہائی کورٹ کے حکم پر 12جون کو پنجاب میں بننے والے تمام الیکشن ٹربیونلز معطل ہو گئے۔

جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نمبر 1 معطل ہو گیا، جسٹس شاہد کریم گوجرانولہ، گجرات، حافظ آباد، نارووال، منڈی بہاؤلدین کے لیے الیکشن ٹربیونل مقرر تھے۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نمبر 2 بھی معطل کر دیا گیا۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، پاکپتن، اوکاڑہ، سرگودھا اور خوشاب کے لیے الیکشن ٹربیونل مقرر تھے۔

جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 3 لاہور بھی معطل کر دیا گیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 4 بھی معطل ہو گیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد قصور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ کے لیے الیکشن ٹربیونل مقرر تھے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا، اسی ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔