بانی چیئرمین سے گزارش کروں گی کہ عمر ایوب کا استعفیٰ واپس لیں، شاندانہ گلزار

July 04, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہبانی چیئرمین سے گزارش کروں گی کہ عمر ایوب کا استعفیٰ واپس لیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہپارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی متحد ہے، ہم سب بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مخالفین ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، آج مستقبل سے متعلق بات چیت ہو گی۔