ملکی زرمبادلہ ذخائر 36 کروڑ 57 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

July 04, 2024

ملکی زرمبادلہ ذخائر 28 جون کو ختم ہوئے ہفتے میں 36 کروڑ 57 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 28 جون تک 14 ارب ستاون کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49 کروڑ 37 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔