آبنوشی کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں‘سردارعبدالرحمٰن کھیتران

July 05, 2024

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف اور صاف و شفاف ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھارہی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے شامل کیےہیں تاکہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے بھی کارروائی شروع کی جائےگی قلت آب کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں پی ایچ ای شہریوں کو پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں دورکرنے کیلئے اقدامات کررہاہے۔