نواب عمر فاروق پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ،ایچ ڈی پی

July 05, 2024

کوئٹہ ( این این آئی) ہز ا رہ ڈیمو کر یٹک پار ٹی کے مر کز ی بیا ن میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر ارباب عمر فاروق کی کاسی قبائل کے نواب کے طور پر دستاربندی پرانہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ کاسی قبیلے کا سربراہ بننا ایک بڑی زمہ داری ہے جس پر پورا اترنے کیلئے نواب عمر فاروق اپنی پوری توانائی بروئے کار لائیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ نواب عمرفاروق کاسی کی دستار بندی اور مبارک بادی کے سلسلے میں پارٹی کا ایک وفد چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چیئرمین اول مرزا حسین ہزار، نائب چیئرمین عزیزاللہ ہزارہ،سیکر ٹری اطلاعات قادر علی نائل ارکان مرکزی کونسل عبدالعلی ہزارہ اور اسماعیل چنگیزی پر مشتمل وفد نے ارباب ہاؤس کی تقریب میں شرکت کی جہاں پارٹی اور ہزارہ قوم کی طرف سے نواب عمرفاروق کو چپن پہناکر مبارکباد دی گئی۔