چین میں 100 سے زائد سانپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

July 10, 2024

چین میں غیر مقامی جانوروں، پرندوں اور حشرات کو بغیر اجازت لانے پر پابندی ہے۔

چین میں 100 سے زائد زندہ سانپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔

کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگوں میں رکھے مختلف اقسام کے کلبلاتے زندہ سانپ برآمد کر لیے۔

واضح رہے کہ چین میں غیر مقامی جانوروں، پرندوں اور حشرات کو بغیر اجازت لانے پر پابندی ہے۔