کروز لائن پرنسس نے ملٹی پل بوٹس پر پیزا پارٹی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

July 16, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

کروز لائن پرنسس کروز نے ملٹی پل بوٹس پر پیزا پارٹی منعقد کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ پیزا پارٹی کروز لائن نے اپنے لوو بوٹس کے فلیٹ پر منعقد کر کے ملٹی پل وینیو پر بڑی پیزا پارٹی کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا۔

کروز لائن کی پوری ٹیم شیف ٹونی جیمیگانی آف ٹونی پیزا نیپولیٹانا سان فرانسسکو کے ساتھ شامل ہوگئی تاکہ یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کےلیے پرنسس کے فلیٹ پر موجود تمام افراد کو پیزا مہیا کیا جاسکے۔

اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا تعین کرنے والے آفیشل نے اسکی تصدیق کی کہ60 ہزار سے زیادہ سلائسز پورے کروز لائن پر مہیا کی گئیں۔

اس طرح کامیابی کے ساتھ متعدد مقامات پر دنیا کی بڑی پیزا پارٹی برائے ریکارڈ منعقد کی گئی۔

کروز لائن پرنسس پر موجود فوڈ سروس ٹیم نے 6,512 پاؤنڈ میدہ،3,417پاؤنڈ آٹا،1,393 پاؤنڈ مرچ مصالحہ لگا ہوا گوشت اور 2,323 پاؤنڈ پنیر کا استعمال کیا گیا۔