پی ایس ایکس 100 انڈیکس 404 پوائنٹس کم ہو کر 79 ہزار 587 پر بند

July 12, 2024

فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے پہلے سیشن میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 404 پوائنٹس کم ہو کر 79 ہزار 587 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار کے پہلے کاروباری سیشن میں 19 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد رہی۔