فی تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

July 13, 2024

فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 820 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 2410 ڈالر ہے۔