مولانا طارق جمیل نے ایکسر سائز کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

July 13, 2024

فوٹوز اسکرین گریپ انسٹاگرام : مولانا طارق جمیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایکسر سائز کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کردی۔

طارق جمیل نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جسے صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ مولانا صاحب اپنے گھر میں بنے جم کے اندر ایکسر سائز کررہے ہیں۔

طارق جمیل کی جانب سے دو روز قبل شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف ایکسر سائز کررہے ہیں، جبکہ اس دوران انہوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل پہلے بھی اپنی ایکسر سائز کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرچکے ہیں، جس میں ان کی جانب سے نوجوانوں کو بھی ایکسر سائز کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔