یونیک گروپ کے طالب علم عبیداللہ عثمان کے اعزاز میں تقریب

July 14, 2024

لاہور( پ ر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے طالب علم عبید اللہ عثمان کے اعزاز میں تقریب ہوئی ۔ جس نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عبیداللہ عثمان نے کہا کہ میری کامیابی میرے والدین اور استاتذہ کرام کی خصوصی توجہ کا مرہون منت ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزپروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔