پریکٹیشنرز کے کلینکس کو ہسپتالوں سے مربوط کرنیکی تجاویز مرتب

July 14, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے جنرل پریکٹیشنرز کے کلینکس کو ہسپتالوں کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے تجاویز مرتب کر لی ہیں اور مریضوں کی دیکھ بھال اور وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ ریفرل لنکیج کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔