فلیٹ پرچھاپہ، ہسپتالوں کی چوری شدہ لاکھوں کی ادویہ برآمد

July 15, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پولیس نےاسماعیل نگر کچاجیل روڈ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار ا،مختلف ہسپتالوں سے چوری شدہ لاکھوں روپے کی ادویہ سے بھرے 9کارٹن برآمد کرلیے۔ ہسپتالوں کے4ملازمین سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا ،ان میں جنرل ہسپتال کا سٹور کیپر محمد سلیم ،نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کا او ٹی ٹیکنیشن ، چلڈرن ہسپتال کا اوٹی ٹیکنیشن ندیم اورہیلپر سٹور طاہر جبکہ 3 ڈیلر احمد رضا ، محمد احسن اور سلمان ارشد شامل ہیں ۔ ملزمان محمد سلیم ، عاطف ، ندیم اور طاہر نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ لیبل کیمیکل سے ہٹا کر انہیں ملتان ، راولپنڈی ، کراچی اور پشاور میں فروخت کرتے ہیں اور اس سے قبل بھی کروڑوں روپے کی ادویات چوری کر کے فروخت کر چکے ہیں ۔