برکی اور کاہنہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

July 15, 2024

لا ہو ر،کاہنہ(کر ائم رپو رٹرسے، نامہ نگار ) برکی کے علاقے میں نالے میں مٹی ڈالنے پرجھگڑا ہو گیا ، فائرنگ سے خاتون بشیراں ، ریاض اوریاسرزخمی ہوگئے ۔ شفقت، اسامہ، سجاول وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔کاہنہ میں دوکانداروں نے کھلونوں کی عارضی دوکانیں لگائی ہوئی تھی جہاں پر نامعلوم افراد نے50روپے کے لیے دوکاندار علی حسن پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو گیا بستی عید گاہ کچوانہ گاوں میں پیش آیا جہاں پر معمولی لڑائی جھگڑے پر عرفان نے ریاض کو شدید زخمی کر دیا ۔