پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا ایس ای ٹی ایم کمپنی کے ملازمین کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

July 15, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا ایس ای ٹی ایم کمپنی کے ملازمین کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔ملازمت دینا اور ملازمت سے فارغ کرنا صفائی ستھرائی کا بذریعہ ٹینڈر ٹھیکہ لینے والی کمپنی کا نجی معاملہ ہے ۔ کمپنی ملازمین کی مشکلات کے پیش نظر اتھارٹی نے ازخود لیبر ڈیپارٹمنٹ سے ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہ دینے کے خلاف کروائی کرنے کیلیے رابطہ کیا ۔ عوام کی سہولت کیلیے چلنے والی اورنج و گرین لین اور بس کوریڈور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی(PMA) ،محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کا قیام 2012 میں ہوا ۔