شہدائے کربلا نے قیامت تک حق کا علم بلند کردیا، لیاقت بلوچ

July 15, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے شیعانِ حیدرِ کرار کے نوجوانوں کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا نے امام حسین ؓ کی امامت میں قیامت تک حق کا علم بلند کردیا ، شہادتِ حسین ؓ کا پیغام یہی ہے کہ ریاست کا نظام شخصی تسلط سے نہیں قرآن و سنت کی بالادستی سے ہی چلایا جائے ۔ میدانِ کربلا کا ابدی پیغام پوری اُمتِ مسلمہ کا اتحاد و اتفاق ہے ۔