سیاسی جماعت پر پابندی کا قانون کیا کہتا ہے؟

July 16, 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )کسی بھی سیا سی جماعت پر پابندی پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2000 کی سیکشن 15 ڈیل کرتی ہے۔

کلاز ون میں کہا گیا ہے کہ جب وفاقی حکومت مطمئن ہو کہ ایک سیا سی جماعت کو بیرونی مد د حاصل ہےیا اسے تشکیل دیا گیا ہے یاوہ ایسے انداز میںاپریٹکر رہی ہے جو ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے نقصان دہ ہے یا وہ دہشت گردی میںملوث ہوتو وہ ایک سر کاری گزٹ نو ٹیفیکیشن کے ذ ریعے اس کا ڈیکلریشن جاری کرے گی۔

کلاز ٹو میں کہا گیا ہے کہ کلاز ون کے تحت ڈیکلریشن کے اجراء کے پندرہ دن کے اندر وفاقی یہ معاملہ سپر یم کورٹ کو ریفر کرے گیاور اس ریفرنس پر سپر یم کورٹ کا فیصلہ فائنل ہو گا۔

کلا زتھری میں کہاگیا ہے کہ اگر سپر یم کو رٹ کسی سیا سی جماعت کے خلاف کلاز ون کے تحت کئے گئے ڈیکلریشن کو برقرار رکھے تو وہ سیا سی جماعت فوری طور پرتحلیل ( منسوخ ) تصور ہوگی ۔