گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی 14 سالہ لڑکی سے زیادتی

July 16, 2024

---فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے یمن آباد میں 14سال کی لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہی تھی جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔