کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

July 16, 2024

فوٹو: فائل

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شام 5 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا، کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کل درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مضافات میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔