تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

July 16, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کےلیے دی گئی فہرست کو تبدیل کیا جائے گا، پرانی فہرست میں تبدیلی پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کی جائے گی، بانی چیئرمین کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کےلیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔