بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

July 16, 2024

بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوج کے افسران، عوام، شہداء کے رشتہ داروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار شہزاد احمد، ظل حسین اور شہید سپاہیوں ارسلان اسلم، اشفاق حسین اور سبحان مجید کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی امتیاز خان اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے شہید لانس نائیک سبز علی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی