ورلڈ جونیئر اسکواش، حمزہ اور عبداللہ کو شکست

July 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حمزہ خان اور عبداللہ نواز ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے۔ ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان اور کوریا کے جو ینگ ناکے درمیان مقابلے میں کورین کھلاڑی کامیاب رہے جبکہ عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصری محمد ذکریا نے شکست دی ۔