سعودیہ میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت

July 17, 2024

ریاض(جنگ نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی ایجسنی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ کتاب گل کی سزائے موت پر منگل ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔