امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن کیس میں قصور وار قرار

July 17, 2024

فائل فوٹو

امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔

نیویارک کی وفاقی عدالت کی جیوری نے فراڈ، رشوت اور بھتہ خوری سمیت 16 الزامات میں مینینڈیز کو مجرم قرار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مینینڈیز ساتویں امریکی سینیٹر ہیں جنہیں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

مینینڈیز لاکھوں ڈالر نقدی، لگژری کار اور سونے کی اینٹوں کے عوض اپنا دفتر غیر ملکی طاقتوں اور بزنس مین کو فروخت کرنے کی اسکیم میں ملوث نکلے ہیں۔