ہیوسٹن: طوفان بیرل کے 1 ہفتے بعد بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم

July 16, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں طوفان بیرل کے 1 ہفتے بعد بھی لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سمندری طوفان بیرل کے بعد بجلی ابھی تک غائب ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 لاکھ رہائشی شدید گرمی میں بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرمی سے اب تک 3 اموات ہو چکی ہیں۔