چین کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

July 17, 2024

فوٹو چینی میڈیا

چین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع زیگونگ شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد افراد بلڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

14 منزلہ عمارت کے نیچے واقع شاپنگ سینٹر میں شام کے وقت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ریسکیو اداروں نے آپریش کا آغاز کیا۔