کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا نے پاکستانی نژاد ندیم اکبر کو اپنا آفیشل امیدوار نامزد کر دیا ہے

July 18, 2024

---فائل فوٹو

کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا نے پاکستانی نژاد ندیم اکبر کو ’برلنگٹن نارتھ ملٹن ویسٹ‘ کے انتخابی حلقے سے آئندہ فیڈرل الیکشن میں اپنا آفیشل امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

ندیم اکبر کنزرویٹو پارٹی کے سرگرم ممبر ہیں اور اسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے گزشتہ الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔

ندیم اکبر نے نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کامیابی اپنے سپورٹرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی، میں کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگلے فیڈرل الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

ندیم اکبر تیسرے امیدوار ہیں جنہیں کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کا ٹکٹ ملا ہے، اس سے قبل دو پاکستانی نژاد محمد اسحٰق اور ٹم اقبال مختلف حلقوں سے مذکورہ پارٹی کے امیدوار نامزد ہو چکے ہیں۔