حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

July 18, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کے لیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ منظوری دے گی تو ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بھی ڈکلیئریشن سے متفق ہو جائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق ابھی اپنے ارادے کو ظاہر کیا ہے، آئین میں دیے گئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔