کراچی میں آج موسم گرم اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

July 18, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔