جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

July 18, 2024

فائل فوٹو

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

اس حوالے سےجسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے،ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے،ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔

جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کےفیصلے کی تائید کرتا ہوں، سپریم کورٹ میں مقدمات کا بیک لاگ نمٹانے کیلیے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس رٹائرڈ مشیر عالم بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہيں۔