پنجاب میں پیپلز پارٹی تنظیموں کی تشکیل، تمام عہدیداروں کی فہرست طلب

July 18, 2024

فائل فوٹو

پنجاب میں پیپلز پارٹی تنظیموں کی تشکیل کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام عہدیداروں کی فہرست طلب کر لی۔

پی پی ذرائع کے مطابق وسطی پنجاب، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا یے۔

لاہور کی تمام باڈی کے لیے متحرک رہنماؤں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے، ہر عہدے کے لیے تین تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کےذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صدور، جنرل سیکریٹری اور سینئر نائب صدور کی الگ الگ فہرست تیار کی گئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری پی پی عہدے داروں کے نام فائنل کریں گے۔