شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

July 18, 2024

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نمٹا دی۔

شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی۔

درخواست گزار کےوکیل نے عدالت میں کہا کہ شہباز گل کے مطابق ان کا بھائی غلام شبیر اسلام آباد کی حدود میں ہے، ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ شہباز گل کو نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے ان کو کہا گیا کہ آپ کا بھائی اسلام آباد میں ہے، شہباز گل نے ہمیں درخواست اسلام آباد میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔