امبانی کی شادی میں قائم دکانوں پر مہمانوں کی مفت میں شاپنگ

July 18, 2024

امریکن کامیڈین و اداکار اکاش سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں دکانیں بھی تھی جہاں سے مہمان سوائے ایک چیز کے تمام چیزیں مفت میں خریداری کر سکتے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہامریکن کامیڈین و اداکار اکاش سنگھ نےبھارتی یوٹیوبر رنویر الہبادیہ کے شو میں شرکت کی۔

اکاش سنگھ ان ہزاروں مہمانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان دکانوں میں چوڑیاں، کھانے پینے کی اشیاء سمیت ڈیزائنر اشیاء بھی تھیں، جسے ورساکے کے سن گلاسز وغیرہ۔

یوٹیوبر نے سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی چیز تھی جس کی قیمت مہمانوں کو ادا کرنی پڑی ہو؟

شو میں شریک اکاش سنگھ نے بتایا کہ وہاں زیورات کی دکانیں بھی تھیں، جہاں سونے ہیرے وغیرہ کے جواہرات دستیاب تھے، ان کی قیمت ادا کرنی تھی۔