کراچی: کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم پہنی لڑکی کی لاش برآمد

July 18, 2024

فوٹو فائل

کراچی کے علاقے ملیر کھوکراپار میں کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم پہنی لڑکی کی 4 سے 5 دن پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکی کی شناخت فائزہ کے نام سے کی گئی جبکہ موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

لڑکی نے جس اسکول کا یونیفارم پہنا ہوا ہے اسکول انتظامیہ وہ یونیفارم 2 سال قبل تبدیل کر چکی ہے۔

پولیس کو دستیاب معلومات کے مطابق وہ ملیر سٹی کے علاقے کی رہائشی تھی جب پولیس حکام وہاں پہنچے تو اہل محلہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر تقریباً ڈیڑھ برس سے خالی ہے اور فیملی وہاں سے شفٹ ہو چکی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ فوری طور پر وجہ موت کا بھی حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے۔ لاش پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ کا انتظار ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔