سندھ ہائیکورٹ کا ارکان پارلیمان کو سرکاری اسپتالوں سے علاج کرانے کا حکم

July 19, 2024

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ارکان پارلیمان کو سرکاری اسپتالوں سے علاج کرانے کا حکم دیدیا ہے ، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سرکاری اسپتالوں کی حالت زار اس طرح ٹھیک ہوگی ، شہریوں کو طبی سہولتیں نہ دینا آئین آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کو اپنے حلقہ انتخاب کی سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم دیاہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ نے ہدایات جاری کیں کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقہ انتخاب کے سرکاری اسپتالوں سے علاج کرائیں، حکومت ایسی پالیسی بنائے جس سے وارڈ سے لے کر پارلیمنٹیرین تک منتخب ارکان بمعہ اہل و عیال اپنے حلقہ کے سرکاری اسپتال سے علاج کرائیں۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی حالت زار اس طرح ٹھیک ہوں گی، منتخب اراکین صرف کینسر یا کسی خطرناک بیماری کے علاج کے لیے اپنے علاقہ سے باہر علاج کرائیں۔